کراچی (پ ر)امام بارگاہ شاہ کربلاء رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ مجالس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ کربلا والو کا پیغام آفاقی ہے ، ہمیںفکر کربلا سے سبق لینا ہوگا ،تاریخ اسلام میں کربلا کا واقعہ عظیم ہے ،لازوال قربانی کو کسی بھی دور میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انسانیت اس کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے تاکہ معاشرے کی درست سمت رہنمائی ہوسکے، فلسطین کا واقعہ ہو یا واقعہ کربلاء ہرآنکھ اس پر سوگوار نظر آتی ہے ۔