کراچی(اسٹاف رپورٹر رپورٹر)نیو ٹاؤن کے علاقے میں داماد کے تشدد سے سسر اور ملزم کی معصوم بچی جاں بحق ہو گئی،دوہرا قتل ذاتی رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود بی ایم سی ایچ سوسائٹی میں واقع اسٹار ہوم میں اتوار کی شب گھریلو تنازعہ پر ہونے والے تشدد کے واقعہ میں زبیر ولد عبد الرزاق اور زبیر کی 8 ماہ کی نواسی فاطمہ دختر سکندر جاں بحق ہو گئی،واقعہ کے بعد ملزم سکندر موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی موقع معائنہ اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیں۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سسر اور داماد کے درمیان گھریلو تنازعہ پر مشتعل داماد سکندر نے سسر اور دیگر کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں سسر زبیر اور ملزم سکندر کی بیٹی فاطمہ دختر جان سے گئیں ، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔