• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعود آباد میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر سعود آباد میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی  فائرنگ سے  سیاسی جماعت کا کارکن جاںبحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار تھا نے کی حدود سعود آباد کالونی کرسچن محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے فائرنگ کر کے 40سالہ غلام حسین عرٖف منا کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی ۔پولیس کے مطابق مقتول کاتعلق ایم کیو ایم حقیقی سے تھا،پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے2خول بھی تحویل میں لئے ہیں ،پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ 
تازہ ترین