• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیز منڈی کے آکشن گرائونڈ کے ایک ایک انچ کا دفاع کرینگے، فروٹ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس

کوئٹہ (آن لائن) آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہزار گنجی کے سرپرست اعلی سردار سرور خان بڑیچ ،چیئرمین مصطفی خان اچکزئی،سینئر وائس چیئرمین لالا نور محمد بڑیچ،وائس چیئرمین جمال الدین اچکزئی ،صدر حاجی رفو گل بڑیچ،سینئر نائب صدر حاجی جلیل احمد اچکزئی،نائب صدر ملک محمد نواز شاہوانی،جنرل سیکریٹری حاجی شیر علی بنگلزئی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالحکیم کاکڑ،پریس سیکریٹری حاجی عبدالباری بڑیچ،فنانس سیکریٹری محمد رمضان بڑیچ،سالار اعلی حضرت علی کاکڑ دیگرمنڈی کے تربوز اور خربوزہ کے کاروبار کرنے والوں نے کہا ہے کہ چند روز سے کچھ لوگ مارکیٹ کمیٹی افسران، ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ کے نام پر عام لوگوں سے کروڑوں روپے جمع کررہے ہیں پالیز منڈی کے الاٹمنٹ کے بارے میں کہ متعلقہ محکمہ پالیز منڈی کے آکشن گرائونڈ کو انھیں الاٹ کر کے دیگا لوگوں سے گیارہ بارہ ،پندرہ لاکھ روپے محکمہ کے نام پر لیا جارہا ہے۔پالیز منڈی آکشن گراونڈ صرف اور صرف 258 رجسٹرڈ کمیشن ایجنٹس کا ہے جس پر کمیشن ایجنٹس اپنا تربوز اور خربوزہ نیلام کر سکیں ایسوسی ایشن کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ غیر کانونی الاٹمنٹ کرے ایسوسی ایشن کے پاس وہ تمام دستاویزات اور نقشہ موجود ہے کہ وہ ہر قسم کے غیر قانونی الاٹمنٹ کو عدالت کے ذریعے روک سکے ۔
کوئٹہ سے مزید