دی ہیگ(راجہ فاروق حیدر) پاکستان بز نس فورم ہالینڈ نے اپنی 30 سالگرہ کے موقع پر دی ہیگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے کیا گیا نظامت کے فرائض پاکستان بزنس فورم کے سیکرٹری جنرل شیخ ظفر نے بڑی عمدگی سے ادا کیے ۔اس موقع پرسفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تجارت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پرانے ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں جن کومزید مستحکم کیاجائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں خطر خواہ اضافہ ہو ا ہے انھوں نے پاکستان بزنس فورم کی کارکردگی کی تعریف کی اور سفارت خانہ کی جانب سے آئندہ بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا انھو ں نے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلہ کا بھی ذکر کیاجبکہ مختلف ڈچ کمپنیوں کے پاکستان میں انو یسٹمُٹ میں دلچسبی کا بھی ذکر کیا۔قبل ازیںپاکستان بز نس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب نے اپنے خطاب میں پاکستان بزنس فورم کی 30 سالا کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ فورم نے سالہائے گذشتہ میں بے شمار تقریبات کا انعقاد کیا جس میں بز نس کانفرنسیں سیمینار شامل ہیں۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تجارت کوفروغ ملے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے بہت سارے لوگوں نے وہاں سر مایہ کاری کی بھی لیکن یہ بات میں افسوس کہہ رہا ہوں وہا ں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کو بہت دشواریوں کا سامنا پڑا۔ پاکستان میں جب بھی کوئی آفت سیلاب زلز لہ قرض اتار نے کامعاملہ ہوا تو بزنس فورم نے دل کھول کر عطیات بھجوائے انھوں نے سفارت خانہ دی ہیگ کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔ انھو ں نے فورم کے ارکان کے جذ بہ حب الوطنی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مجھے میرے ساتھیوں نے ہمیشہ بھرپور تعاون دیا ۔ سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے کمرشل قو نصلر محمد شفیق ورک نے بھی پاکستان بز نس فورم کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میںپاکستان بز نس کمیونٹی کی جانب سے شاندار کارکردگی پر سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ایوارڈ پیش کیا۔ پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کی جانب سے صحافتی ایوارڈ 2024 ہالینڈ میں سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر کو سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے پیش کیا اسی طرح محمد جاوید اقبال کھو کھرکو بھی پاکستان بز نس فورم کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا سال 2023 کابیسٹ بز نس کمپنی ایوارڈ سہیل کاسمیٹس کے ڈائریکٹر چوہدری مشتاق احمد اور یار محمد خان کو دیا گیا ۔تقریب کو کامیاب بنانے میں پاکستان بزنس فورم کے چئیرمین محمد ارشد اور دیگر ارکان نے بہت محنت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔تقریب کے احتتام پر لذ یذ پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ شرکا ء میں پاکستان سے منگوائی گئی مٹھائی کے ڈبے تقسیم کئے گئے۔