• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آجر ملازمین کو اولمپکس دیکھنے کی اجازت دینے میں لچک کا مظاہرہ کریں

لندن (پی اے) مصالحتی سروس Acas نے کاروباری اداروں کے مالکان کو مشورہ دیاہے کہ وہ آجر ملازمین کو اولمپکس دیکھنے کی اجازت دینے میں لچک کا مظاہرہ کریں اورزیادہ سخت رویہ اختیار نہ کریں ،Acas نے کاروباری اداروں کے مالکان کو یاد دلایاہے کہ انھوں نے اس معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں جس کے تحت وقت سے پہلے چھٹی،بیماری کی چھٹی یا پیرس اولمپکس کے ٹی وی دیکھنے کیلئے چھٹی دینے کی شقات شامل ہیں ، Acas کی چیف ایگزیکٹو سوسن کا کہناہے کہ پیرس اولمپکس کھیلوں کے شوقینوں کیلئے ایک بہت بڑا خوشی کا موقع ہوگا لیکن ملازمین کو بھی اس دوران نامناسب مطالبات اور رویئے کے اظہار کے ذریعے رعایت سے محروم ہونے سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ان کا کہناہے کہ بہت سے تاجروں نے اس دوران اپنے عملے کی مناسب تعداد میں موجودگی یقینی بنانے اور کام وقت پر مکمل کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے، اس لئے آجروں کو پیرس اولمپک شروع ہونے سے پہلے ہی ملازمین کے ساتھ معاہدہ کرلینا چاہئے اس طرح کے معاہدے سے نہ صرف کاروبار چلتے رہیں گے بلکہ ملازمین بھی خوش رہیں گے ،انھوں نے کہا کہ آجروں کو اپنے ملازمین کو چھٹی دینے کے معاملے میں زیادہ لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ان کو چھٹی دیتے وقت ان پر یہ واضح کردینا چاہئے کہ اولپکس کے دوران بھی ان کی بیماری اور حاضری سے متعلق پالیسیاں بدستور نافذ العمل ہیں ،ملازمین معمولی تاخیر سے کام پر آسکتے ہیں اور اپنا کام ذرا جلدی مکمل کرسکتے ہیں اس طرح انھیں ریڈیو یا ٹی وی پر پیرس اولمپکس کے مقابلوں کی خبریں دیکھنے اور سننے کا موقع مل سکتاہے۔
یورپ سے سے مزید