• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو راج، شہری بے حال، گھروں میں خاندانوں کو یرغمال بناکر لاکھوں کے ڈاکے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،ذرائع کے مطابق ٹائون شپ میں بشیربھٹی کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ60ہزار ،زیو رات، موبائل فون ، چوہنگ میں سر فر ازکے گھر اسکی فیملی کویرغمال بناکر2لاکھ 20ہزار اور زیو رات ،لٹن روڈ میں سمیرخان کے گھر فیملی سے2لا کھ10ہزار ، زیورات، مو با ئل فو ن، کوٹ لکھپت میں عا رف کے گھر فیملی سے1لاکھ70ہزار اور زیو رات، سندر میں جمیل علی کے گھر سے1لا کھ40ہزار اور قیمتی سامان،ہڈیارہ میں جمشید کے گھر فیملی سے1لاکھ10ہز ار اور مو با ئل فو ن لوٹ لیے گئے۔وحد ت کالو نی میں اسد ، ڈیفنس سے عظیم،ہنجر وا ل سے آمنہ خان اور گر ین ٹا ئون سے ممتاز جوتانہ کی گاڑیاں ،نو اب ٹا ئو ن سے شاہ محمد ،قلعہ گجر سنگھ سے فرید،نشتر کا لو نی سے مظہر،ہربنس پو رہ سے صفدر علی اورلیا قت آ با د میں جاوید سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔