ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 5 میٹر منقطع کردیئے اور 5ایکسٹینشن اتروا دیں، جبکہ جون میں ٹاسک فورس نے 40 میٹر منقطع کروا کر 6لاکھ روپے جرمانے بھی کئے۔2صارفین کے میٹر سیل ٹیمپرنگ پر مشکوک پائے گئے، جنکی میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، جبکہ ایک میٹر سروس سے دور ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا اور مزید2 میٹر نان بلنگ پر تھے منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔