• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی استحکام کیلئے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنا ناگزیر، رومینہ خورشید

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی پاکستان کیلئے ایک سنگین تشویش کے طور پر ابھری ہے، جس نے ملک کو درپیش ماحولیاتی انحطاط کے مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ، انہوں نے ملک میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کے کچرے کا مناسب طریقے سے انتظام نہ کیا جائے تو ہمارے ماحولیاتی نظام کو خراب کرتا ہے۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ پلاسٹک کے فضلے کے موثر انتظام کے ذریعے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنا ضروری ہے۔
اسلام آباد سے مزید