راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 10ملزموں کوگرفتار کرکے 46لٹر شراب اور تین پستول برآمد کر لئے۔ 11ملزموں سے 2کلو 100گرام آئس، 9کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ۔ وارث خان پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 5 قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم 23 ہزار روپے، 4 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکر لئے ۔ اسلام آباد پولیس نے بھی منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث تین اشتہا ری وعادی مجرموں سمیت12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے 60لٹر شراب ، پانچ پستول، مسروقہ مو ٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ۔