اسلام آباد (خبر نگار) قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے برابری کا راستہ کے نام سے تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اس پروگرام کا مقصد صنفی مساوات، بچوں کے حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے بارے بیداری پیدا کرنا‘ میڈیا اور وزارتوں کے فوکل پرسنز کی ان وجوہات کی وکالت کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔ تربیتی سیشن اگست کے آخری ہفتے سے وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں منعقد کئے جائینگے۔ چیئرمین قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے کہا کہ یہ پروگرام تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنائیگا۔ آفیسر انچارج نمائندہ برائے یونیسیف پاکستان میلیسا کورکم نے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔