• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)16سالہ دوشیزہ کو اغواکرلیاگیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو صفدر خان نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ن) 20جولائی کو8بجے رات اپنے ماموں عمران شہزاد کے گھر سے باہر گئی تھی ۔ گھر واپس نہ آنے پر دوسرے ماموں کے گھر جا کے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ وہاں پر نہیں آئی ۔ کوئی نا معلوم شخص میری بیٹی کو اغواء کر کے لے گیا۔دریں اثناء تھانہ صادق آباد کو رفعت اللہ   نے بتایا کہ میرا 13  سالہ بیٹا نعمان  محمدی کالونی میں اپنے  گھر سے گیا جو تاحال واپس گھر نہ آیا۔ 
اسلام آباد سے مزید