• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی لینڈ مافیا سے واگزار کرائی جائے، بلیدی قبائل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صحبت پور کے رہائشیوں ڈاکٹر محمدا عظم باچکانی بلیدی ، محمد رمضان گاجانی ، میر حسن گاجانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہےکہ اقوام بلیدی باچکانی ، گاجانی ، نندوانی اور کنرانی کی آبائی اراضی لینڈ مافیا سے واگزار کراکے ہمارے حوالے کی جائے ، اگر ہمیں ہمارا قانونی حق نہ دیا گیا تو ہر فورم پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلیدی قبائل کی ذیلی شاخ باچکانی ، گاجانی ، نندوانی اور کنرانی کی آباؤ اجداد کی زمینیں کچھی کینال کمانڈ ایریا میں سوا لاکھ ایکڑ پر مشتمل ہیں ، بارانی زمینوں کو آباد کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں یہ زمینیں خان آف قلات سے 1834ء میں خریدی تھیں جن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ہماری زمینوں کی کھتونی ون یونٹ 1971ءسے انتقال شدہ ہے دوبارہ سیٹلمنٹ کرکےدوسرے قبیلے کے نام پر جعلی طریقے سے لٹ بند کی گئی ہے۔