• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کے ساتھ جوہری اتحاد ہوگیا، جنوبی کوریا

سیول ( نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہمارا دو طرفہ تعاون جوہری اتحاد میں تبدیل ہو گیا ۔ انہوں نے کابینہ اجلاس میں جنوبی کوریا اور امریکا کے اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں 9تا11 جولائی کو منعقدہ ناٹو سربراہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جوہری مزاحمت پلان طے پایا تھا۔ امریکا کوریا جزیرہ نما میں اپنی جوہری موجودگی کو امن اور جنگ کے زمانوں میں ایک خصوصی مشن کی شکل دے گا۔ ہم نے ایک ایسا پلان تشکیل دیا ہے جو شمالی کوریا کی طرف سے ہر طرح کے جوہری خطرے کا فوری جواب دے گا۔
یورپ سے سے مزید