اوسلو (ناصر اکبر) پاکستان تحریک انصاف ناروے کے کوآرڈینیٹر اور سابقہ صدرناروے چوہدری مدثر علی کے بھانجے شاف کی شادی کی تقریب اوسلو کے مقامی میرج ہال میں انجام پائی۔ اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے سینئر افسر محمد ناصر نے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کی طرف سے پی ٹی آئی ناروے کےصدر چوہدری مدثر علی کے بھانجے کو مبارک باد دی اور گلدستہ دیا۔ شادی کی تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت انگلینڈ اسپین ڈنمارک ناروےکےعزیز و اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں چوہدری ادریس احمد، چوہدری محمد حسین، چوہدری کرامت حسین، چوہدری مناف، چوہدری رفاقت، چوہدری عرفان، چوہدری راحیل، چوہدری قیصر، چوہدری فیصل، چوہدری دانیال، چوہدری راشد، چوہدری نزاکت، چوہدری صبات سلیمان، چوہدری ارشد، چوہدری نوید، چوہدری عبداللہ عاطف، ثاقب تارڑ، چوہدری اشتیاق احمد برنالی، چوہدری شہباز احمد برنالی، چوہدری محسن عزیز، چوہدری عنصر حسین، چوہدری رشید حسین، چوہدری احسن عزیز، چوہدری بابر منیر، ڈاکٹر علی ضیاء اللہ، سینیئر سیاستدان چوہدری خالد محمود، فیصل وڑائچ، چوہدری طارق، چوہدری مہر قدیر، فضل حسین، چوہدری تصدق، چوہدری عمران، چوہدری عاطف، چوہدری ابرار اور دیگر شامل ہیں۔