• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل کا ون ڈے ڈیبیو پر عالمی ریکارڈ

لندن( نیوز ڈیسک)اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔ اومان کے خلاف میچ میں چارلی نے 21رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا۔ ربادا نے 2016میں بنگلادیش کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 16رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔اسکاٹش بولر کیریئر کی پہلی دو گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں لیں۔اس میچ میں اومان کی ٹیم 91رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ نے 92رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔