• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپک، کھیلوں کے مقابلے آج سے شروع ہوجائیں گے

پیرس (نیوز ڈیسک) پیرس اولمپک گیمز 2024ء کا باقاعدہ آغاز جمعہ سے ہوگا لیکن کھیلوں کے مقابلے دو روز قبل بدھ سے ہی شروع ہوجائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 33ویں اولمپک گیمز کا آغاز مردوں کے فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوگا، بدھ کو دوپہر بیک وقت دو میچز کھیلے جائیں گے، گروپ بی میں ارجنٹائن کا مقابلہ ماریشس سے ہوگا جبکہ پہلی بار اولمپک میں شرکت کرنے والے ملک ازبکستان کی ٹیم گروپ سی میں اسپین کے خلاف میدان میں اترے گی۔ گروپ بی میں عراق کا یوکرائن، گروپ اے میں فرانس کا امریکہ جبکہ گروپ ڈی میں مالی کا اسرائیل سے میچ ہوگا۔ بدھ ہی کے دن رگبی مقابلوں کا بھی آغاز ہو جائے گا جبکہ جمعرات کو ہینڈ بال آرچری، رگبی اور فٹبال کے میچز کھیلے جائیں گے۔ جمعہ کو پیرس افتتاحی تقریب کے انعقاد کے بعد اگلے دن دیگر کھیلوں کا آغاز ہو جائے گا۔
یورپ سے سے مزید