• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پاکستان کمیونٹی کی فلاح کا کام کرنے والوں کو ایوارڈ دے

برسلز ( نمائندہ جنگ ) ملک کی تعمیر اور ترقی میں ساتھ نبھانے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرنے والوں کو ایوارڈز دے کر حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بیرون ممالک بھی ایسے پاکستانی موجود ہیں جنہوں نے دن رات کام کیا اور اپنے ملک تشخص اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کی جن میں افضال بھٹی کا نام سہرفہرست ہے۔ افضال بھٹی نے بحیثیت اوورسیز کمیشن پنجاب جہاں پاکستان کے لئے کام کیا وہاں اوورسیز کمیونٹی کو مسائل کی دلدل سے نکال کر اپنے ملک کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط کیا، جائیدادوں پر قابض افراد کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور انھیں سزائیں دلوائیں، ملک و قوم کا نام بلند کیا اوور اورسیز پاکستانیوں کو ایک لڑی میں پرو کر ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا،افضال بھٹی محب وطن شخصیت ہیں جنہیں ایوارڈ دے کر ان پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جو ملک سے باہر رہ کر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، حکومت پاکستان اس سلسلے میں جلد اعلان کرے تاکہ انسانیت اور ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کا جذبہ اور زیادہ بلند ہو۔
یورپ سے سے مزید