ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے آرکٹک پر امریکی لڑاکا طیاروں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے امریکا سے تعلق رکھنے والے دو بمبار طیاروں کو آرکٹک میں بحیرہ بیرنٹس کے اوپر سے اس کی سرحد عبور کرنے سے روک دیا ۔روس کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر لکھا کہ روسی فائٹرز کے عملے نے فضائی ہدف کو امریکی فضائیہ کے B-52H اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے جوڑے کے طور پر شناخت کیا۔وزارت نے کہا کہ روسی لڑاکا طیاروں کے قریب آنے پر، امریکی اسٹریٹجک بمباروں نے اپنی پرواز کا راستہ ایڈجسٹ کیا اور بعد میں روسی فیڈریشن کی ریاستی سرحد سے منہ موڑ لیا۔اس نے مزید کہا کہ روسی جنگی طیاروں نے غیرجانبدار پانیوں پر فضائی حدود کے استعمال کے بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کرتے ہوئے پرواز کی۔پینٹاگون نے فوری طور پر روس کے دعوؤں کا جواب نہیں دیا۔