واشنگٹن (نیوز ڈیسک) جیو نیوز نے بائیڈن سے متعلق ورلڈ ایکسکلوسیو خبر میں سی این این اور نیویارک ٹائمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ جیو نیوز انٹرنیشنل کے کنٹرولر نسیم حیدر نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے دستبردار ہونے کی خبر 19جولائی ہی کو رات 12 بجے کے بلیٹن میں دے دی تھی واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کیلئے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر حمایت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔