• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بنیادوں پر لگے چیئرمین اور کنٹرولر بورڈز تبدیل کرنیکا فیصلہ

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود کی زیر صدارت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر مشتمل اجلاس ہوا ، تعلیمی بورڈز کی تین سالہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔ رانا سکندر حیات اور مزمل محمود کو تعلیمی بورڈز کو درپیش چیلنجز و مسائل اوردیگرامور پربریفنگ دی گئی سیکنڈ اینول امتحانات کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ، امتحانی سنٹرز کی جیو میپنگ کی ہدایت کی ، امتحانات میں شفافیت کیلئے بورڈز سے لائحہ عمل بھی طلب کیا۔ سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے چیئرمین، کنٹرولرز اور اہم عہدوں پر فائز دیگر افسر وں کو تبدیل کرنے اور بورڈ کے تمام اہم عہدوں پر تعینات افسروں کیلئے باقاعدہ کرائیٹیریا طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے بورڈز میں بڑی تبدیلیوں اور اصلاحات کا عندیہ دیا۔ آئی ٹی سکلز کو بھی ترجیحی طور پر جانچا جائے گا اجلاس میں امتحانات کے رزلٹ تیار کرنے کے دورانیہ میں کمی پر بھی غور کیا گیا۔
لاہور سے مزید