• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ: دواخانے میں سکھ حکیم کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

لاہور،مانگامنڈی ،چوہنگ(کر ائم رپو رٹر سے،نامہ نگاران) رائیونڈ میں سکھ حکیم کے دواخانہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک ڈاکو سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ،2فرارہوگئے، 3 ڈاکو مریض کے روپ میں دواخانے میں داخل ہوئے۔ انہوں نے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی ،استندر پال سنگھ نے مزاحمت کی ، اپنی حفاظت کے لیے ڈاکووں پر فائرنگ کی، ایک ڈاکو گولی لگنے سے موقع پرہی دم توڑ گیا، ہاتھاپائی کے دوران استندر پال کی گردن پربھی چوٹ لگ گئی۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور خان مو قع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے ہسپتال میں زخمی کی عیادت بھی کی۔
لاہور سے مزید