• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں واقعات کی مکمل تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں،پاکستان علماء کونسل

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم اگست تا 30 اگست ملک بھر میں استحکام پاکستان کے عنوان پر کانفرنسیں ، سیمینارز اور کنونشنز منعقد کیے جائینگے ۔ بنوں میں ہونے والا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، بنوں واقعات کی مکمل تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر حمید صابری، مولانا ذوالفقار، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا شہباز، صاحبزادہ حافظ ثاقب منیر، مولانا عاطف تنویر، مولانا افضل شاہ الحسینی ، مولانا نائب خان اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے مجرمین ریاست کے مجرم ہیں ، نظام عدل ان کے معاملے میں بے بس نظر آتا ہے ، اگر ریاست کو انصاف نہیں مل رہا ہے تو عام آدمی کا کیا حال ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت کی واضح حکمت عملی سامنے آنی چاہیے ، قوم کو ذبح کرنے والے ان اشخاص اور افراد کے خلاف ایکشن لینا چاہیے ۔
اسلام آباد سے مزید