کراچی( جنگ نیوز ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔ آئندہ 3 روز شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک رہے گا، صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 11سے 13ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25سے 27ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمات کے مطابق شمال مشرق سے خشک اور خنک ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ دوپہر کے بعدجنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔