کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کام کے دوران مشین میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے میں واقع کمپنی میں کام کے دوران مشین میں گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 23 سالہ وقار ولد مرسلین کے نا م سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر حادثہ اتفاقیہ معلوم ہواہے تاہم واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔