کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کے دفاعی منصوبوں میں عالمی دلچسپی میں اضافہ ہوا، سید ضیا عباس،انڈو نیشیا، بنگلہ دیش سمیت کئی ملکوں کی پاکستانی اسلحہ کی خریداری میں دلچسپی، ہماری دفاعی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف ہے۔سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان سےانڈونیشیا، بنگلہ دیش سمیت کئی ملکوں کا دفاعی سازو سامان کی خریداری میں دل چسپی کا اظہار اپنی دفاعی صلاحیتوں کی بڑی کامیابی اور اعتراف ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں شان دار فتح نے دنیا بھر کو پاکستان کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے پر مجبور کردیا ،اس جیت کے بعد کئی ملکوں کی پاکستان کے ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام میں دلچسپی بڑھی ہے۔