• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی طبی سہولتوں کی بہتری، جاپان کی پاکستان کیلئے خطیر گرانٹ

اسلام آباد (صالح ظافر)بچوں کی طبی سہولیات کی بہتری: جاپان کی پاکستان کیلئے خطیر گرانٹ، 2910 ملین جاپانی ین کا منصوبہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ جاپان نے پاکستان کو جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی سہولیات کی بہتری کے منصوبے کے لئے 2910 ملین جاپانی ین (5,151,785.43 پاکستانی روپے) کی گرانٹ امداد فراہم کی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی اور وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور محمد حمیر کریم کے درمیان یادداشتوں (Notes) پر دستخط ہوئے اور ان کا تبادلہ کیا گیا۔ بعد ازاں، جائیکا پاکستان آفس کے چیف ریپریزنٹیٹو میاٹا ناؤاکی اور وزارت اقتصادی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری میران محی الدین سومرو کے درمیان گرانٹ کے معاہدے پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ اس منصوبے میں چلڈرن اسپتال ملتان میں بچوں کی صحت کی ایک نئی سہولت (وارڈ یا سینٹر) کی تعمیر شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید