• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ہائیڈرنٹس کی مدت ختم، بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی چیئر مین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے سات ہائیڈرنٹس کی مدت ختم ہو چکی ان کی مزید ٹینڈرنگ فوری روک دی ہے 23جنوری کو واٹر کارپوریشن کی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا نیب نے جو ریکارڈ مانگا ہے وہ فراہم کیا جائے گاگرومندر تا جہانگیر روڈ تا تین ہٹی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے اسے 60 دن میں مکمل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جہانگیر روڈ گرومندر تاتین ہٹی کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری،کے ایم سی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، اقبال ساند، منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ جہانگیر روڈ پر برسوں پرانا سیوریج نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید