کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کیلئے تمام جماعتیں کردار ادا کریں، پورے کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں بہت بہتری آئے گی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں چیئرمین بلاول بھٹو ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور نادرا کے درمیان معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوںکرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نجمی عالم،علی راشد،چیئرمین ٹی ایم سی کورنگی،ڈی جی نادرا سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔