کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے 73ویں اجلاس میں چار طلبہ کو پی ایچ ڈی، 12 طلبہ کو ایم فل اور ایک طالب علم کو ایم ایس کی سند تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس ڈاکٹر عطاء الرحمن ہال، ایم ایس سی بلاک، گلشنِ اقبال کیمپس کراچی میں منعقد ہوا۔