• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کینیڈا دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالر پہنچنے پر پی ایس ایکس میں تقریب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کینیڈا پاکستان بزنس کونسل (پی سی بی سی) کے صدر سمیرڈوسل نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں روایتی مارکیٹ اوپننگ "گونگ تقریب" انجام دی۔ یہ تقریب پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ایک ارب ڈالر کے سنگِ میل اور پی ایس ایکس اور کینیڈین کاروباری برادری کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ کے کے طور پر منعقد کی گئی۔ اپنے خطاب کے دوران سمیرڈوسل نے چیئرمین پی ایس ایکس روحیل محمد اور منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ سبزواری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جبکہ پی ایس ایکس اور پی سی بی سی کے ڈائریکٹر ندیم نقوی کی خصوصی خدمات کو سراہا، جنہوں نے کینیڈا اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے درمیان موثر مکالمے اور روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید