• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت اتوار کو کراچی میں یوتھ کنونشن ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے تحت 28جولائی کو شام پانچ بجے ایکسپو سینٹر میں یوتھ کنونشن منعقد ہوگا جس کے بعدیکم اگست سے قومی شجر کاری مہم کراچی سے شروع ہوگی‘ اس بات کا اعلان جمعرات کومرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس میں سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے کیا‘ انہوں نے کہا کہ یوتھکنونشن تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ہر خاص و عام نوجوان کیلئے ہوگا ‘اگلے پچاس سالوں کے پاکستان کے فیصلے اس یوتھ کو کرنا ہے‘ ہم نے انکو صحیح راستہ نہیں دکھایا اور معاشرے کا ذمہ دار فرد بنانے میں نوجوانوں کی تربیت نہیں کی تو پھر پاکستان مزید تباہ حالی کی طرف جائیگا ‘بے روزگار اور محدود وسائل میں کاروبار کرنے والوں کے لیے یہ یوتھ کنونشن مددگار ثابت ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید