• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مینگو فیسٹول لارڈ واجد‘ افضل خان‘ ڈاکٹر فیصل کی شرکت

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مینگو فیسٹول منعقد ہوا جس کا افتتاح برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے ہائوسنگ لارڈ واجد خان ایم پی چیئر آف آل پارٹی پارلیمانی گروپ افضل خان اور ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آم پاکستان کے ذرخیز زرعی ورثے کی علامت ہیں اور یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں۔ آم عمدہ ذائقہ اور خوشبو کے لحاظ سے دنیا بھر میں نمبر ون ہیں۔ مہمانوں کو آم کا جوس‘ آم کی قلفی‘ آم کی لسی اور مینگو کے تحائف بھی دیئے گئے۔ مہمانوں میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ‘ غیر ملکی سفارتکار‘ برطانوی شہریوں اور برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں برآمد کئے جاتے ہیں۔ پاکستانی آم کی 200سے زیادہ اقسام ہیں جن میں سب سے مشہور چونسہ‘ سندھڑی‘ انور رٹول‘ ملدا‘ دوسہری‘ لنگڑا‘ سندھڑی‘ فجری شامل ہیں۔ ایک مہمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں دنیا کے ہر ملک کے آم ملتے ہیں جو دس سے پندرہ ریال فی کلو ہوتے ہیں لیکن پاکستانی آم پچاس ریال کے ایک کلو ہونے کے باوجود ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید