• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی یقینی بنائی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےصدر مملکت آصف علی زرداری کوان کی 69ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دے کرملک میں جمہوریت کے تسلسل اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پرصدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پرکارکنوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے ملک میں جمہوری حکومتیں چل رہی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اپنے کارکنان کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین کے لیے بھی سیاست کی درس گاہ ہیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آصف علی زرداری کا نام عظیم سیاست دانوں میں سرفہرست رہے گا، آصف علی زرداری کا شمار تاریخ میں ان رہنمائوں میں کیا جائے گا جن کی سیاسی روایات مدتوں رائج رہیں گی جو کچھ آصف علی زرداری نے پاکستان اور عوام کے لیے کیا وہ ان کے بلند تر سیاسی شعور کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کے وژن اور صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی نہ صرف پاکستان کے عوام کے اتحاد بلکہ ملکی یکجہتی کا ایک ادارہ ہے،انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے آغاز حقوق بلوچستان کے تحت صوبے کے عوام کو ایسا میگا پیکیج دیا جس کے ثمرات آج تک محسوس کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
کوئٹہ سے مزید