برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے دونوں ملکوں میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر یہاں پڑھنے والے طلبہ نے سفیر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے طلبہ کے مالی مسائل حل ہوئے۔ اسی طرح شرکاء نے سفیر پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے مسائل بھی اٹھائے۔سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نئے اٹھائے جانے والے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ سفیر پاکستان نے شرکاء کی جانب سے ان معاملات کو حل کرنے کیلئے دی جانے والی تجاویز کا بھی خیرمقدم کیا جب کہ ڈائسپورا نے کھلی کچہری کے اس باقاعدہ اور بامعنی مصروفیت کو سراہا۔