ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ نیوملتان کا ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا ،تھانہ نیوملتان میں تعینات ڈرائیور محمد شہزاد گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکلا جو بسمہ اللہ چوک کے قریب اچانک گرگیا اور موقع پر ہی چل بسا، مذکورہ ڈرائیور کی نعش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کی گئی تو موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا ثابت ہوئی، پولیس نے متوفی ڈرائیور کی نعش کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔