کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت دانستہ طور پر بلوچ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہےجس کی واضح مثال گوادر اجتماع کو روکنے کیلئے طاقت ‘ منفی حربوں کااستعمال ‘انٹرنیٹ کی بندش اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں گرفتاریاں ہیں۔درایں اثناءاین پی کی صوبائی خواتین سیکرٹری رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے گوادر میں بلوچ راجی مچی پر نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں ‘انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاوٴن اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک پْرامن اجتماع کو روکنے کیلئے گوادر اور حب سے لے کر کوئٹہ تک تمام قومی شاہراہوں اور عام راستوں کو بندکررکھاہے ایسے حالات تو آمرانہ دور میں بھی نہیں رہے ۔