ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی ملتان کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز سٹی نائب صدر میاں محمد عظیم سعید کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر،ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی،میاں محمد عظیم سعید،ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ،میان منظور قادری،ساجد خان بلوچ، سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ،رئیس الدین قریشی،حاجی خلیل احمد راں،اکبر عاربی،نذر اللہ خان،حاجی امین ساجد،رمضان کمبوہ،سہیل بھٹی،حاجی بلال،شاہد قریشی اور دیگر رہنماؤں کارکنوں نے شرکت کی اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر و سلامتی کی دعامانگی، تقریب میں آصف علی زرداری کی سیاسی،جمہوری خدمات اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر انکی سیاسی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،احمد مجتبیٰ گیلانی،خواجہ رضوان عالم،ملک نسیم حسین لابر،راؤ ساجد علی،میاں محمد عظیم سعید،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آصف علی زرداری واحد شخصیت ہیں جو ملک کو اپنی سیاسی بصیرت اور سوچ سے بہتری کی جانب لا سکتے ہیں آصف علی زرداری کی ملکی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو سونپے تاکہ جمہوری حکومت مضبوط ہو اور ملک میں جمہوری کلچر پروان چڑھے ۔