• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر حکومت بھارت پر دبائو بڑھائے، برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے، چوہدری محمد یٰسین

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے، برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم پر طویل ترین حل طلب مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یسین نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کی بازگشت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چوہدری یٰسین نے کہا کہ جو اعلیٰ قیادت کا فیصلہ ہو گا وہی قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات درست ہیں سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے حمایت کی تھی اور ہم نے وہ مطالبات صدر آصف علی زرداری کے سامنے رکھے انھوں23ارب روپے کی منظوری دی،آزادکشمیر میں پیداواری لاگت پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ راجہ فہیم کیانی نے 5 اگست کے حوالے سے لندن میں ہونے والے مظاہرے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی حکومت طویل عرصہ کے بعد قائم ہوئی ہے ،کمیونٹی اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے رابطہ کر کے مسئلہ کشمیر کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جا سکے ۔اس موقع پر میزبان چوہدری شاہ نواز ،صدر جلسہ اختر محمود مرزا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کا اہتمام برمنگھم کے مقامی حال میں فوکل پرسن وفاقی حکومت چوہدری محمد شاہ نواز و صدر پاکستان پیپلز پارٹی مڈلینڈ کی میزبانی اورسینئر نائب صدر پیپلز پارٹی مڈلینڈ اختر محمود مرزا کی صدارت اور ایڈیشنل سیکرٹری پیپلز پارٹی برطانیہ وقار اسلم کیانی کی نظامت میں کیا گیا۔جلسہ میں سابق معاون خصوصی حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد اشرف، صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ، صدر پیپلز پارٹی برطانیہ شعبہ خواتین انجم جرال، چوہدری الیاس، احمد یعقوب، عنصر علی خان، کونسلر ذاکراللہ، چوہدری محمد ادریس، وقاص گجر سمیت کثیر تعداد میں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے کام کرنے والے افراد نے شرکت کی معزز مہمانوں کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور ہار ڈال کر استقبال کیا گیا ۔وقفے وقفے ہال میں اور اسٹیج سے نوجوان جیالے زندہ ہیں، بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگاتے رہیں۔

یورپ سے سے مزید