لاہور(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہو گئی،ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ایکو کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیےگئے،ڈاکٹروں کا مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ،خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نےہسپتال میں طبی معائنہ کرایا، اسپتال میں ان کا ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیےگئے۔