کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر تہران میں حملہ اسماعیل ہنیہ پر نہیں بلکہ عالم اسلام کی غیرت پر کیا گیا ہے پوری دنیا میں کلمہ گو مسلمان اس حملے کی تکلیف کو محسوس کر رہے ہیں، عوام کی اکثریت فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مبارک ثانی فیصلے سے عوام میں شدید ابہام پایا جارہا ہے،پاکستان سنی تحریک نے فیصلے کو آئین سے متصادم قراردے کر مسترد کردیا تھا۔