اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ( ن) کےارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے تبدیلی اور این آر او کی باتیں کرنیوالے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے کر کھڑے ہیں ، ان کی قسمت کا فیصلہ ملک کی عوام اور عدالتیں کریں گی ۔ بانی پی ٹی آئی ایک بار پھر فوج کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتےہیں۔جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے وجیہہ قمر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے9مئی کے واقعات کرائے۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ،۔پہلے بانی پی ٹی آئی9مئی واقعات کی ذمہ داری قبول کریں۔جلائو ، گھیرائو ، آئین اور پارلیمنٹ کے وجود کو تسلیم نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو گی۔ ۔ وجیہہ قمر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف عدلیہ اور دوسرے اداروں کو دبائو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے دوسری جانب یہ این آر او کیلئے منتیں کر رہے ہیں۔