• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ٹیکس دینا ضرورت ہے، ناصر اقبال بوسال

پیرس ( رضا چوہدری ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹیکس دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس سلسلہ عوام خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو آگے آنا ہوگا، ہم منڈی بہاؤالدین کی تعمیر وترقی کیلئے حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتے ہیں، انہوں نے کہا باہمی قتل و غارت کو ختم کرنا میرا مشن رہا ہے کیونکہ علاقائی ترقی خدمت خلق اسی صورت میں اچھے لگتے ہیں جب علاقے میں امن امان اور بھائی چارہ کی فضا ہو،ہمیں باہمی دشمنیوں کو ختم کرنا ہو گا۔ پیرس کے نواحی علاقے میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانےمیں خطاب کرتے ہوئے انہوں اوورسیز پاکستانیوں سے سوال کیا کہ آپ یہاں بیرون ملک دیکھ رہے ہیں کہ ہر چیز پر ٹیکس لگا ہے جو ہر کوئی ادا کررہا ہے، ہمیں بھی وطن عزیز کو ترقی یافتہ خوشحال بنانے کیلئے ٹیکس دینے کی سوچ اپنانا ہوگی۔ ملک میں معاشی استحکام کے بغیر مہنگائی کم نہیں ہوسکتی،آئی پی پیز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ ان کی دیکھ بھال پر توجہ دینا ہو گی، پہلے تعمیر ہونے والے منصوبے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہوں اور ہم نئے منصوبوں پر خرچ کرتے رہیں، یہاں فرانس میں ہر طرف منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت و آرائش پر توجہ دی جارہی ہے، یہاں کی تعمیر و ترقی میں آپ اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے جس کا اعتراف یہاں کی حکومتیں کرتی رہتی ہیں جو قابل فخر بات ہے۔

یورپ سے سے مزید