• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف 5 اگست کو یورپ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، رہنما تحریک کشمیر

برمنگھم (پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام 5 اگست کو یورپ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور کشمیر مارچ ہوں گے۔ 5اگست 2019کو بھارت نے جو غیرقانی اقدامات کئے ان کو اجاگر کیا جائے گا، دنیا کو بتایا جائے گا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے بین الاقوامی معاہدوں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب، سینئر نائب صدر محمود شریف نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370اور 35a کو ختم کر کے اپنا منہ کالا کیا ہے ۔کشمیریوں نے بھارت کے ان حربوں کو تسلیم نہیں کیا، بھارت تحریک آزادی کے خلاف جو سازشیں کررہا ہے اور مسلمانوں کی اکثریت ختم کر نے کیلئے غیر کشمیری باشندوں آباد کر رہا ہے بھارت کے ناپاک عزائم اور ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت نے حریت کانفرنس کی ساری قیادت کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے کسی شخص کو کوئی طبی سہولت حاصل نہیں، ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے، جب تک مسئلہ کشمیر عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، بھارت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔
یورپ سے سے مزید