• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی عدالت نے ویزا پروسیسنگ کی آؤٹ سورسنگ کو روک دیا

کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا کی عدالت نے ویزا پروسیسنگ کی آؤٹ سورسنگ کو روک دیا، درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ معاہدہ غیر شفاف تھا، غیر ملکی کنسورشیم 16 سال کی مدت میں 2.75 ارب ڈالر تک کماتا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی اعلیٰ عدالت نے حکومت کی جانب سے بھارت میں قائم کنسورشیم کو ویزا پروسیسنگ کی آؤٹ سورسنگ کو معطل کرنے کا حکم دے دیا جو اس معاہدے سے اربوں کمانے کے لیے کھڑا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور وزیر سیاحت ہرین فرنینڈو نے سری لنکا کے ویزا سسٹم کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کے عمل کی نجکاری کی مخالفت کی اور دلیل دی کہ یہ سیاحوں کی حوصلہ شکنی کرے گا۔ اس کے باوجود حکومت نے اپریل میں آؤٹ سورسنگ کو آگے بڑھایا، بھارت کی جی بی ایس ٹیکنالوجی سروسز اور آئی وی ایس گلوبل ایف زیڈ کو کے ساتھ وی ایف ایس گلوبل کے ساتھ بطور ٹیکنالوجی پارٹنر معاہدہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید