ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان ضلع ملتان کے انتخابات مرکزی سینئر نائب صدر جانشین پیرطریقت علامہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی کی زیرصدارت منعقد ہوئےجس میں عہدیداران کا انتخاب ہوا جس میں حاجی سجاد علی حامدی صدر ،حاجی محمد سراج حامدی سینئر نائب صدر ،پروفیسر اختر انصاری جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماءپاکستان اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں نکلیں گے۔