امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 4 ستمبر کو اپنی حریف کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے امریکی چینل فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط رکھی ہے۔
ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ 4 ستمبر کو صدارتی مباحثے کی فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد اب کملا ہیرس صدارتی امیدوار ہیں۔