• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں’’اوپیک‘‘ فنڈ کا اہم کردار ہے، کامران اختر ملک

ویانا (اکرم باجوہ) سفارت خانہ پاکستان ویانا کی پریس ریلیز کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک نے اوپیک فنڈ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ سے اوپیک کے ہیڈ آفس ویانا میں خصوصی ملاقات کی اور پاکستان کے اوپیک فنڈ کے حوالہ سے تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس سہولت پر پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں خاص طور پر ہائیڈرو پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اوپیک فنڈ نے COVID-19وبائی امراض کے دوران اور 2022کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی میں قابل قدر مدد فراہم کی ہے۔ PR نے OPEC فنڈ کے شراکت دار ممالک کے فائدے کیلئے مہارت اور انسانی وسائل کے اشتراک کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جنوبی تعاون کیلئے جو اوپیک فنڈ کے مینڈیٹ کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ نے اوپیک فنڈ کے ساتھ پاکستان کے تعاون اور فعال مشغولیت کو سراہا۔ انہوں نے 24-25جون 2024 کو منعقدہ اوپیک فنڈ کے ترقیاتی فورم میں پاکستان کی گرانقدر شراکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے فنڈ کی حمایت کا اعادہ کیا اور تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔سفیر پاکستان اور اقوامِ متحدہ میں مستقل نمائندہ محمد کامران اختر ملک نے اوپیک فنڈ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ کا پاکستان کی ترقی میں ساتھ دینے اور مذید تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یورپ سے سے مزید