ابرمنگھم (ابرار مغل) ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی- یہ اعلان ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں برطانیہ کے تین شہروں جن میں لندن، برمنگھم اور مانچسٹر شامل ہیں یوم آزادی کے حوالے سے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ ان پروگرام کی خاص بات یہ ہو گی تمام شروکاء سفید قومی لباس پہن کر شرکت کریں گے- مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی کی ہد یت پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفود پاکستان قونصلیٹ کے پروگرامز اورجشن آزادی کے دیگر پروگرامز میں بھی بھرپور شرکت کریں گے۔