• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈیٹ واپس، خواتین و عمران سمیت تمام قیدی رہا کئے جائیں، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سنیئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے تین مطالبے ہیں کہ ہمارے مینڈیٹ کو واپس کیا جائے ،خواتین و عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے اور آئندہ جب بھی الیکشن ہو فری اینڈ فیئر ہو، سینئر رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکسز ہٹا کر بجلی صارفین کو رعایت دی جاسکتی ہے، سندھ میں سستی اور پنجاب میں مہنگی بجلی بن رہی ہے ۔ اسد قیصر نے پروگرام میں کہا کہ محمود اچکزئی کی خواہش تھی کہ سیاسی جماعتوں سے ملیں اور اگر قابل قبول صورت نکلتی ہے تو وہ آپ کے سامنے رکھیں گے اس پر عمران خان نے کہا کہ ٹھیک ہے وہ بات کرسکتے ہیں اگر کوئی بریک تھرو ہوجاتی ہے تو اچکزئی اتحادی ہونے کی وجہ سے بات کرسکتے ہیں لیکن بطور تحریک انصاف ہم اینگیج نہیں ہوسکتے چونکہ الائنس میں آپ کو سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی بات کریں گے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے اور ہم کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جو عدم استحکام بڑھ رہا ہے اس کو ختم کیا جائے۔کیا محمود خان اچکزئی نوازشریف اور زرداری سے بھی ملاقات کریں گے اس سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے اس سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو کافی بڑے بڑے چیلنجز درپیش ہیں جس پر اتفاق رائے ہونا چاہیے ہم ملک کی خاطر اپنے تحفظات کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔نو مئی سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ایک بہترین حل ہے جس کے ذریعے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گابہرحال ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ملک کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید